Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جھانوی کپور تنقید کا شکار

قومی نیوز منگل 17 دسمبر 2019
جھانوی کپور تنقید کا شکار

ممبئی (قومی اخبار نیوز) بھارتی سپر اسٹار سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور کو ڈیزائنر ڈریس کی کاپی پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ دِنوں بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا وہ ایک بین الاقوامی ڈیزائنر کے ڈریس کی کاپی تھی

جہانوی کپور نے ایونٹ کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔ جھانوی کپور کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ڈائیٹ سابیا نامی ایک اکاﺅنٹ نے اپنے اکاﺅنٹ پر 2تصویروں کو جوڑ کر ایک تصویر شیئر کی

روہت شرما نے بھارتیوں کے زخم تازہ کردیئے

تصویر میں ایک طرف جھانوی کپور کے ایونٹ کی تصویر تھی جبکہ دوسری طرف اس ڈریس کی حقیقی تصویر تھی اور اس تصویر پر میہانو موموسا نامی ڈایزئنر کا نام بھی لکھا ہوا ہے جس نے یہ ڈریس تخلیق کیا تھا۔

ڈائیٹ سابیا نامی اکانٹ کی جانب سے یہ تصویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین جھانوی کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں یہ ہم سب کو اپنے کام سے متاثر کرتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ تو سارا کام ہی کاپی کرتے ہیں۔

بھارت میں عمران خان کی تصویر کے بل بورڈز نصب

ایک صارف نے لکھا کہ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ یہ لوگ صرف کاپی کرتے ہیں اور اِس تخلیق کے جو اصل حقدار ہوتے ہیں ان کو ان کا حق نہیں دیتے ہیں۔ایک صارف نے جھانوی کپور کے ڈیزائنر برانڈ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شرم آنی چاہیے تم لوگوں کو۔

(51 بار دیکھا گیا)

تبصرے