Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فن لینڈ پر خواتین کا راج قائم

قومی نیوز جمعرات 12 دسمبر 2019
فن لینڈ پر خواتین کا راج قائم

فن لینڈ (ویب ڈیسک) فن لینڈ پر خواتین کا راج قائم ہوگیا۔ نو منتخب خاتون وزیراعظم سنا مارین اوران کی 19 رکنی کابینہ میں 12 وزراء بھی خواتین ہیں۔اوسط عمر کے اعتبار سے فن لینڈ کی یہ کابینہ دنیا کی سب سے جوان کابینہ ہے، جس میں شامل وزراء کی اوسط عمر 33 سال ہے۔

وزیراعظم سنا مارین دنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم ہیں۔ ان کی کابینہ میں بھی زیادہ ترخواتین شامل ہیں۔ سنا مارین فن لینڈ کی اب تک بننے والی تیسری خاتون وزیر اعظم ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سنا مارین پہلی بار فن لینڈ کی 5 سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی حکومت کے تحت وزیر اعظم بنی ہیں اور اس اتحاد میں شامل پانچوں سیاسی جماعتوں کی سربراہی خواتین کے پاس ہے۔

ڈیڑھ ارب آ بادی پر” جوہری تلوار“ لٹکنے لگی

سنا مارین کا تعلق فن لینڈ کی معروف سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) سے ہے اور وہ گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم اینتی رینے کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد وزیر اعظم بنی ہیں۔34سالہ سنا مارین وزیراعظم بننے سے پہلے وزیرٹراسپورٹ تھیں۔

(1360 بار دیکھا گیا)

تبصرے