Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان میں کرکٹ کو سب سے زیادہ سرچ کیاگیا

قومی نیوز جمعرات 12 دسمبر 2019
پاکستان میں کرکٹ کو سب سے زیادہ سرچ کیاگیا

کراچی (قومی اخبار نیوز) گوگل نے سال 2019 میں پاکستان سے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے جبکہ رواں سال کے اہم ترین واقعات، مقبول خبروں اور دلچسپ و تفریحی مواد کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

اس سال میں جن مضامین نے ٹرینڈنگ کی ، ان میں پاکستانی عوام کا پسندیدہ کھیل کرکٹ بھی شامل ہے۔ سال 2019کے ٹرینڈنگ موضوعات یہ رہے: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، لائیو کرکٹ، سونی لائیو، پی ایس ایل شیڈول، کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پی ٹی وی اسپورٹس، پاکستان بمقابلہ انڈیا، سری لنکا بمقابلہ پاکستان۔

دنیا کے 10 سیاحتی مقامات،لندن پہلے نمبر پر

انجن گوگل کی جانب سے رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے کی فہرست میں دو پاکستانی ڈراموں نے ٹاپ فور میں جگہ بنائی ہے۔ ان ڈراموں میں فرحان سعید کا مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’سنو چندہ سیزن 2‘ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ عہدِ وفا شامل ہیں۔

گوگل کی جاری کردہ ٹاپ ٹین سرچ فہرست میں ان دنوں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ ’ میرے پاس تم ہو‘ نے 7 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ جب کہ پہلے نمبر پر ایکشن سے بھرپور سپر ہیرو فلم ’ ایونجر اینڈ گیم اور دوسرے نمبر پر بھارتی متنازع شو ’ بگ باس 13 جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

(100 بار دیکھا گیا)

تبصرے