Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی

قومی نیوز بدھ 11 دسمبر 2019
پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی

راولپنڈی…….. سری لنکا کی پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنالئے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوگئی ہے اور راول پنڈی کے سونے میدان 15 برس بعد پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔ اس تاریخی موقع پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تقسیم کیں جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

بابر اعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکن کپتان کرونا رتنے نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایک موقع پر عثمان شنواری نے کرونا رتنے کو 31رنز پر بولڈ کیا لیکن بیلز نہ گریں اور اس طرح انہیں لائف لائن مل گئی۔

وقفے کے بعد سری لنکا کی پہلی وکٹ 96 رنز پر گرگئی اور کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 109 رنز پر گری اور اوشاڈا فرنانڈو 40 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ 127 رنز پر گرگئی اور چندی مل 2 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

(736 بار دیکھا گیا)

تبصرے