Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کردی

قومی نیوز بدھ 11 دسمبر 2019
اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کردی، ایک مہینے میں ہی لگ بھگ 2 ارب ڈالر بھیج دئیے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 9.4 فیصد زائدکی ترسیلات زربھیجی گئیں جس کے باعث اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

ڈالر 158 سونا 76 ہزار روپے تولہ

ترجمان نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اوور سیز پاکستانیوں نے 9.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی ہیں۔ اوور سیز پاکستانیوں نے صرف نومبر کے مہینے میں 1.81 ارب ڈالرکی ترسیلات زربھیجیں۔

(97 بار دیکھا گیا)

تبصرے