Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سینئرکرکٹرز کی فارم تشویشناک، نوجوانوں پر انحصار مجبوری

قومی نیوز بدھ 04 دسمبر 2019
سینئرکرکٹرز کی فارم تشویشناک، نوجوانوں پر انحصار مجبوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اب بیٹھ کر دیکھیں گے کہ آئندہ کے لیے کیا لائحہ عمل اپنانا ہے، کوشش ہوگی ان لڑکوں کو ایک اور چانس دیں کیونکہ میں سری لنکا کے خلاف ٹیم میں ان لڑکوں کو موقع دینے کے حق میں ہوں۔

اظہرعلی، یاسر شاہ اور محمد عباس کی فارم تشویشناک ہے اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز آسان نہیں ہوگی۔ آسٹریلوی کنڈیشنز ہمیشہ کی طرح مشکل تھیں

ڈیوڈوارنرمیلہ لوٹ لیا ، پاکستانی بلے باز پھرناکام

وہاب ریاض اور محمد عامر کے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بولرز پر انحصار کرنا مجبوری تھی، ہمارے بولرز آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو دباﺅ میں نہیں لاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے لئے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں فواد عالم کی شمولیت کے امکانات روشن ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان سات دسمبر کو کیا جائے گا۔ مصباح لاہور پہنچ کر پریس کانفرنس کریں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے اور وہاں اسپنرز کے لیے پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ہماری بیٹنگ لائن اپ کو ڈیوڈ وارنر کی طرح لمبی اننگز کھیلنا چاہیے تھی۔

(270 بار دیکھا گیا)

تبصرے