Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زائرین کربلا کیلئے پاکستانی شہری کی شجرکاری مہم

قومی نیوز بدھ 04 دسمبر 2019
زائرین کربلا کیلئے پاکستانی شہری کی شجرکاری مہم

کراچی (قومی اخبار نیوز) زائرین کربلا کے لئے پاکستانی شہری کی شجرکاری مہم کو عراقی حکومت اور عوام نے بہت زیادہ پسند کیاجارہا ہے۔ کراچی کے رہائشی 85 سالہ محمدی دربار نے زائرین کربلا کے لئے شجرکاری مہم موضو ع بحث بنی ہوئی ہے۔

مہم میں نیم کے50 ہزار درخت لگائے جارہے ہیں جبکہ 11 اقسام کے ساڑھے 4 لاکھ مقامی و پاکستانی پودے بھی زائرین حسین کو نجف اشرف تا کربلا کے سفر میں چھاﺅں کا بندوبست کریں گے۔

عراقی میڈیا کے مطابق محمدی دربار اپنی فیملی کے ساتھ گزشتہ برس حضرت امام حسین ؓ کے چہلم اربعین کے موقع پر مقدس زیارت کے بعد عراق سے واپس پاکستان پہنچے تو صحرائے عراق کی سخت دھوپ سے ان کی جلد شدید متاثر ہوئی تھی اور طبی مسائل پیدا ہوگئے تھے۔

محمدی دربار نے اسی وقت فیصلہ کرلیا کہ زائرین کے لئے اس 95 کلومیٹر طویل سڑک پر چھاﺅں کا انتظام کرنا ہے جس کے لئے پورے راستے کو دو رویہ درختوں سے سجانا ہے۔

ایرانی ٹماٹرمارکیٹ نہ پہنچ سکے،منافع خوروں کا”شکار“

عراقی میڈیا کے مطابق ہر سال لاکھوں زائرین عقیدت کے اظہار کے طور پر سڑک پر پیدل چلتے ہوئے نجف اشرف سے کربلا پہنچتے ہیں‘ اگرچہ عراقی حکومت پیدل زائرین کے لئے مناسب بندوبست کرتی ہے لیکن شدید دھوپ سے زائرین کے لئے مسائل پیدا ہونا فطری امر ہے۔

نجف کربلا کے راستے میں اس مشکل صورت حال سے آگاہ عراقی حکومت نے محمدی دربار کے منصوبے کو بلا تاخیر اجازت دے دی۔ محمدی دربار کے مطابق جب اس کام کا آغاز کیا تو سینکڑوں عراقی نوجوان اور بزرگ بھی ان کی مدد کو رضاکارانہ طور پر آن پہنچے۔

محمدی دربار کا کہنا ہے کہ مجھے اس وقت بڑی حیرانی اور خوشی ہوئی کہ میری لگائی ہوئی پنیریاں اور پودے بڑی تیزی سے پھل پھول رہے ہیں‘ پاکستان سے عراق لے جانے والے نیم کے پودے محض 6 ماہ میں درخت کی شکل اختیار کرگئے‘ حالانکہ نیم کا پودا جوان ہونے میں کم سے کم 3 برس لگاتا ہے۔

(1267 بار دیکھا گیا)

تبصرے