Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ملکی برآ مدات میں 9.6 فیصد اضافہ، درآ مدات کم

قومی نیوز پیر 02 دسمبر 2019
ملکی برآ مدات میں 9.6 فیصد اضافہ، درآ مدات کم

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ نومبر 2019ءمیں پاکستان کی برآ مدات 9.6 فیصد کے اضافے کے ساتھ 2.02 ارب ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں درآ مدات میں 17.53 فیصد یعنی 3.815 ارب ڈالرز کی کمی واقع ہوئی۔

نومبر 2018ءکے مقابلے میں برآ مدات 1.843 ارب ڈالرز جبکہ درآ مدات 4.626 ارب ڈالرز رہیں۔ جولائی سے نومبر 2019-20ءکے دوران ملک کی برآ مدات 9.55 ارب ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران یہ 9.113 ارب ڈالرز تھیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں 4.8 فیصد یا 437 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب درآ مدات کو دیکھیں تو ان میں 19.27 فیصد (یا 4.546 ارب روپے) کم ہو کر 19.046 ارب ڈالرز ہوگئیں۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران درآ مدات 23.59 ارب ڈالرز تھیں۔ پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ (درآ مدات برآ مدات میں فرق) 9.496 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران یہ خسارہ 14.479 ارب ڈالرز تھا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تجارتی خسارہ 34.4 فیصد یعنی 4.983 ارب ڈالرز پانچ ماہ کے دوران کم ہوا ہے۔

“بڑی خوشخبری ” پٹرول 25 پیسے سستا ہوگیا

تجارتی خسارہ (برآ مدات درآ مدات میں فرق) نومبر 2019ءمیں 1.795 ارب ڈالرز رہا جبکہ نومبر 2018ءمیں یہ 2.783 ارب ڈالرز تھا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں 35.5 فیصد یعنی ایک ارب ڈالرز کی کمی صرف ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی۔ برآ مدات میں اضافے اور درآ مدات میں کمی سے تجارت میں توازن بہتر ہوگا اور بالآ خر جاری کھاتوں کا خسارہ ختم ہوگا ، جو اب سرپلس میں ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ جاری کھاتوں کے خسارہ سرپلس میں جائے گا تو ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوں گے۔ اسی دوران، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت، ٹیکسٹائل، انڈسٹری اور انوسٹمنٹ رزاق داﺅد نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ”الحمد للہ پاکستان کی برآ مدات نومبر 2019ءمیں ایک مرتبہ پھر 2 ارب ڈالرز سے بڑھ گئیں۔ سلام ہے ہمارے ماہرین اور وزارت تجارت کی ٹیم کو، برآ مدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.6 فیصد تک بڑھ گئیں۔“

(789 بار دیکھا گیا)

تبصرے