"بڑی خوشخبری " پٹرول 25 پیسے سستا ہوگیا

اسلام آباد …. یکم دسمبر سے پٹرول 25 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کمی سے نئی قیمت 113روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 125روپے ایک پیسہ اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 پیسے کمی سے 96روپے 35پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یکم دسمبر سے پٹرول 25 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کمی سے نئی قیمت 82 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 17 فیصد جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، فی لیٹر پٹرول میں 15روپے پٹرولیم لیوی شامل کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 18روپے مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 3 روپے فی لیٹر شامل ہے۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟