Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

قومی نیوز جمعه 29 نومبر 2019
آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ایڈیلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آ سٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شاہین آفریدی پہلی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں

پنک بال سے کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، عمران خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ موسیٰ خان، محمد عباس اور امام الحق کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔اسلام آ باد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ پولر موسیٰ خان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں، سابق فاسٹ بولر وقاریونس نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی۔

16سال کی عمر میں ڈیبیو، نسیم شاہ کا منفرد ریکارڈ

میچ میں پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے شان مسعود، امام الحق، اظہر علی ( کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس ہار جانے کے بعد بتایا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(1026 بار دیکھا گیا)

تبصرے