Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کے قانونی معاملے پر بھارت میں سیاست

قومی نیوز جمعرات 28 نومبر 2019
پاکستان کے قانونی معاملے پر بھارت میں سیاست

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) آرمی چیف کی توسیع کے قانونی مسئلے پر بھارت سیاست کرنے لگا۔ان حالات میں باجوہ ڈاکٹرائن سے پریشان بھارت اور اس کا میڈیا پاکستان کے قانونی مسئلے کو سیاسی رنگ دے کر شادیانے بجانے لگا۔

بھارتی میڈیا کی یہ حرکت بیگانی شادی میں عبد اللہ دیوانہ والی ہے۔بھارتی میڈیا کی اس حرکت کے پیچھے مسئلہ جنرل باجوہ کی توسیع کانہیں بلکہ باجوہ ڈاکٹرائن کا ہے۔

جنرل باجوہ نے گزشتہ تین سال سے بھارت کی نیندیں حرام کررکھی ہیں۔انتہا پسند ہندو حکومت کے ہر ناپاک منصوبے کو ناکام کیا۔کشمیر کامسئلہ ہو یا بھارت کی طرف سے در اندازی کا معاملہ ہو،عالمی سطح پر سفارتی جنگ کا میدان ہو،بھارت کو ہر سطح پر منہ کی کھانی پڑی ہے۔

سستا موبائل نیٹ، بھارت پہلے، پاکستان 33ویں نمبر پر

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 2017 میں آ پریشن رد الفساد کا آ غاز کیا گیا۔آ پریشن ردالفساد کے اہداف میں ملک میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز اور سہولت کاروں کو ختم کیا گیا۔انٹیلی جنس معلومات پر قبائلی علاقے ،خیبر پختونخوا ، کراچی ،بلوچستان ،پنجاب میں ایکشن ہوا۔

اسلحے سے پاک معاشرہ اور قانون کی حکمرانی کو بنیاد بنایا گیا۔مسلح جتھوں کا خاتمہ اور بھاری ہتھیار صرف ریاست کے پاس ہونے کی پالیسی بنائی گئی۔پاکستان کیلئے فوجی سفارتکاری کی گئی۔جنرل باجوہ نے بھر پور انداز میں سعودی عرب ،قطر اور امریکہ کے ساتھ گہری دوستی کے رشتے میں حائل رکاوٹیں دور کیں۔ان کی کوششوں سے ان ممالک سے گہرے تعلقات قائم ہوئے۔

آدھے سے زیادہ بھارتی رشوت دیتے ہیں

جنرل باجوہ کے ڈاکٹرائن میں پڑوسیوں کیساتھ امن کو بھی گہری فوقیت دی گئی۔مغربی سرحدوں پر امن کیلئے نہ صرف آ پریشن کئے گئے بلکہ سرحد کو مضبوط بنانے کیلئے دشوار گزار راستوں پر باڑ تعمیر کی گئی۔
قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ڈاکٹرائن پر مکمل عمل ہوا۔ایران اورافغانستان کو ماضی کی طرح اپنا اتحادی بنانے کیلئے کوششیں کی گئیں۔

بلوچستان کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے صوبے کی ترقی کیلئے خوشحال بلوچستان پروگرام شروع کیا گیا اور ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے۔پہاڑوں پر جانے والوں کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا۔

(1205 بار دیکھا گیا)

تبصرے