Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آدھے سے زیادہ بھارتی رشوت دیتے ہیں

قومی نیوز جمعرات 28 نومبر 2019
آدھے سے زیادہ بھارتی رشوت دیتے ہیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں بدعنوانی سے متعلق جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف تمام تر اقدامات کے باوجود رشوت لینے اور دینے کا عمل جاری ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق51 فیصد لوگوں نے کام کیلئے رشوت دینے کا اعتراف کیا ، زیادہ رشوت جائیداد کی رجسٹریشن اور زمین کے معاملے میں دی جاتی ہے۔

بھارتی ماں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کرپشن سروے 2019 میں حصہ لینے والے آدھے سے زیادہ لوگوں کا کہنا تھا کہ ا نہوں نے اپنے کام کروانے کیلئے رشوت دی ہیں۔

راجستھان، اترپردیش، بہار، تیلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو، جھارکھنڈ اور پنجاب جیسی ریاستوں میں بدعنوانی کے زیادہ واقعات نظر آئے۔

(1280 بار دیکھا گیا)

تبصرے