31 انگلیوں والی خاتون یا جادوگرنی ؟؟

اوڈیشا(ویب ڈیسک) بھارت میں 63 سالہ خاتون کی پیدائشی طور پر پاﺅں کی 19 اور ہاتھوں کی 12 انگلیاں ہیں جس کے باعث انہیں علاقہ مکینوں نے جادوگرنی سمجھنا شروع کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشا کے ضلع گنجام میں 63 سالہ خاتون کمار نائیک کو اپنے ہی اہل محلہ کی جانب سے برے برتاﺅ کا سامنا ہے، اہل محلہ انہیں جادوگرنی سمجھ کر علاقے سے چلے جانے پر زور ڈال رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں کے اس نفرت آمیز سلوک کی وجہ کمار نائیک کی پیدائش طور پر 31 انگلیاں ہونا ہے۔کمار نائیک کا یہ جسمانی عیب جینیاتی مرض کا شاخسانہ ہے جو موروثی طور پر نسل در نسل بھی منتقل ہوتا ہے تاہم جہالت کی وجہ سے لوگ اس عجیب و غریب ہیئت کو کسی گناہ کا سبب سمجھتے ہیں اور کمار نائیک کو ہروقت لعن طعن کرتے رہتے ہیں۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کمار نائیک ایک جادوگرنی ہے اور اپنے بدہیئت پاﺅں اور ہاتھوں کی اضافی انگلیوں کی مدد سے جادو ٹونا کرتی ہے جس سے اہل محلہ اور ان کے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
اہل محلہ کے رویوں سے نالاں غربت کی شکار کمار نائیک کے لیے زندگی مزید کٹھن ہوگئی ہے، اہل محلہ کے ساتھ ساتھ اب اہل خانہ بھی متنفر نظر آتے ہیں، ایسے میں کمار نائیک نے جنگل میں جا بسنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟