پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا : ایڈیلیڈ ٹیسٹ کل سے کھیلا جائیگا

ایڈیلیڈ ….برسبین ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست کھانے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابرا عظم کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کیے جانے کا امکان ہے وہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں۔
حارث سہیل کی جگہ امام الحق ٹیم میں آئیں گے، جبکہ کپتان اظہر علی ون ڈاون بیٹنگ کر سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو احتیاط سے استعمال کرنے کی تجویز ہے۔ ان کی جگہ موسیٰ خان کا نام زیر غور ہے، جبکہ عمران خان سینئر کی جگہ محمد عباس کو کھلایا جا ئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی پچ دیکھنے کے بعد نئی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا، جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ جو خامیاں پہلے ٹیسٹ میں رہیں ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے، جو خامیاں پہلے ٹیسٹ میں رہیں ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟