Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پرویزمشرف کو عمران خان سے امیدیں وابستہ

قومی نیوز بدھ 27 نومبر 2019
پرویزمشرف کو عمران خان سے امیدیں وابستہ

دبئی (قومی اخبارنیوز) دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے حوالے سے مشرف کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف تازہ ہوا لینے دبئی کے ایک گالف کورس گئے تھے جہاں ا±ن کے مداحوں نے ان کی تصویر کھنچی۔

سردی کی نئی لہر، یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں

تصویر میں پاکستان پر نو سال تک حکومت کرنے والے حکمران بہت کمزور لگ رہے ہیں۔ مشرف کے قریبی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی صحت گزشتہ دو سالوں میں بہت گر چکی ہے، اسی لئے ان کا ہر ہفتے دبئی کے ایک بڑے اسپتال میں چیک اپ کرایا جاتا ہے۔

مشرف اپنی سیاسی پارٹی آ ل پاکستان مسلم لیگ کے مقامی رہنماﺅں سے بہت کم ہی ملاقات کرتے ہیں۔ حال ہی میں پرویز مشرف سے ملاقات کرنے والے چند افراد نے بتایا کہ ان کو اب شدید رعشہ کا مرض بھی لاحق ہوچکا ہے، البتہ وہ اب بھی پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں اور ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

(1241 بار دیکھا گیا)

تبصرے