Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ان ہاﺅس تبدیلی کا ” آپشن“ اپوزیشن کیلئے خطرہ

قومی نیوز بدھ 27 نومبر 2019
ان ہاﺅس تبدیلی کا ” آپشن“ اپوزیشن کیلئے خطرہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کی آ ل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آ ل پارٹیز کانفرنس میں مشاورت کے بعد ان ہاﺅس تبدیلی کا آ پشن بھی مسترد کردیا گیا

فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن اب صرف نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔اس موقع پر مولانافضل الرحمان نے اپوزیشن قیادت کو بیک ڈور ڈپلومیسی پر بریفنگ دی۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت، ازخود نوٹس نہیں لیا، سپریم کورٹ

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ ان سے کہا گیا ہے کہ اگلے سال بجٹ تک کا وقت دیا جائے۔ جب انہوں نے انکار کیا تو اگلے سال اپریل تک کا وقت مانگا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے دوبارہ انکار پر بات دسمبر یا جنوری تک پہنچی جبکہ قومی حکومت یا ان ہاﺅس تبدیلی کا آ پشن بھی دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزراداری نے کہا کہ ان ہاﺅس تبدیلی میں اگر پی ٹی آ ئی یا حکمراں اتحاد کا ہی وزیراعظم آ گیا تو پھر کیا ہوگا؟۔

(736 بار دیکھا گیا)

تبصرے