Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سیاسی ہلچل اور بے یقینی،اسٹاک مارکیٹ میں مندی

قومی نیوز بدھ 27 نومبر 2019
سیاسی ہلچل اور بے یقینی،اسٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، سیاسی ہلچل اور بے یقینی سےتیزی کا رحجان بدل گیا۔ فروخت کا دباﺅ 100انڈیکس 417پوائنٹس کی کمی سے 38ہزار کی نفسیاتی حد سے پھر نیچے آ گیا

سرمایہ کاری مالیت 70ارب 9کروڑ 50لاکھ روپے گھٹ گئی ،تاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 102.33فیصدزائد رہا۔

سستا موبائل نیٹ، بھارت پہلے، پاکستان 33ویں نمبر پر

مارکیٹ میں کاروبار کا آ غاز مثبت زون میں ہوا،تاہم سپریم کورٹ کا آ رمی چیف کے حوالے سے فیصلہ آ نے کے بعد غیر یقینی صورتحال کے پیش نظرسرمایہ کار تذبذب کا شکار ہوگئے اور انہوں نے دھڑا دھڑ حصص فروخت کرنے شروع کردیئے۔

(1239 بار دیکھا گیا)

تبصرے