سردی کی نئی لہر، یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں

کراچی: شہر میں سردی کی جزوی لہرکے دوران یخ بستہ ہوائیں چلناشروع ہوگئیں جب کہ سردی کی نئی لہر27نومبر تک جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع صاف اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق شمالی ہوائوں کے سلسلے کے اثرات کے نتیجے میں شہر میں خنکی میں اضافے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت میں 5ڈگری کمی کی توقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے ،جذوی سردی کی لہر27 نومبر تک جاری رہ سکتی ہے۔
سردارسرفراز کے مطابق 29 نومبر سے سردی کی ایک اورلہر کی توقع کررہے ہیں جس کے دوران درجہ حرارت مزید کم ہوکر 13ڈگری تک گرسکتا ہے۔ 29نومبر سے چلنے والی سردی کی لہردسمبر کے پہلے ہفتے تک برقراررہ سکتی ہے۔
(828 بار دیکھا گیا)
تبصرے
مقبول ترین

پاکستان اور ہالینڈ کا اہم ہاکی میچ ، حیران کن نتیجہ
(2826 بار دیکھا گیا)

بابر اعظم کی آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کی خواہش
(2815 بار دیکھا گیا)

بھارتی فضائیہ کو ایف 16 کا خوف طاری؟
(2772 بار دیکھا گیا)

رابی پیرزادہ کواژدھا، مگرمچھ پالنامہنگا پڑگیا
(2757 بار دیکھا گیا)

لکس اسٹائل ایوارڈزکی رنگارنگ تقریب
(2755 بار دیکھا گیا)

سابق کپتان وسیم اکرم سفیر بھی بن گئے
(2745 بار دیکھا گیا)
سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟