Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

16سال کی عمر میں ڈیبیو، نسیم شاہ کا منفرد ریکارڈ

قومی نیوز جمعرات 21 نومبر 2019
16سال کی عمر میں ڈیبیو، نسیم شاہ کا منفرد ریکارڈ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نسیم شاہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکٹرز کی فہرست میں نام درج کرا دیا، برسبین کے میدان میں اترتے وقت ان کی عمر16سال 278دن ہے جب کہ نوجوان پیسر نے توقعات کا دبا ئو لیے بغیر عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کردیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی بالرز سے متاثر

نسیم شاہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکٹرز کی فہرست میں نویں نمبر پر اپنا نام درج کرائیں گے، اس سے قبل پاکستان کے ہی حسن رضا نے صرف 14 سال اور 227دن کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا

دوسرے نمبر پر مشتاق احمد نے ڈیبیو کیا تو وہ15سال 124دن کے تھے،تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے محمد شریف نے 15سال اور 128دن کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

(1674 بار دیکھا گیا)

تبصرے