Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا کے500 امیر ترین افراد میں 4 سعودی شامل

قومی نیوز بدھ 20 نومبر 2019
دنیا کے500 امیر ترین افراد میں 4 سعودی شامل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)2019 میں دنیا کے500 امیر ترین افراد کی فہرست میں چار سعودی باشندے شامل ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق ان 4 سعودی سرمایہ کاروں کی دولت35 اعشاریہ 13ارب ڈالریعنی 131 اعشاریہ 7ارب ریال بتائی گئی ہے۔

13 اعشاریہ 9ارب ڈالر کےساتھ ولید بن طلال سعودی عرب کے امیر ترین شخص ہیں۔8 اعشاریہ 65ارب ڈالر کے ساتھ سعودی عرب کے دوسرے امیر ترین شخص محمد العمودی ہیں

7 اعشاریہ 19ارب ڈالر کےساتھ سعودی عرب کی تیسری مالدارترین شخصیت محمدعیسیٰ الجابرکی ہے جبکہ5 اعشاریہ 39ارب ڈالرکےساتھ چوتھے مالدار ترین سعودی شخص سلطان بن محمد بن سعودالکبیرہیں۔

بریانی پاکستانیوں کی فیورٹ ڈش قرار

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی دولت اور اثاثوں پر نظر رکھنے والے میگزین بلوم برگ کی جانب سے امیر ترین شخصیات کی نئی فہرست جاری کی گئی۔فہرست کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی نئی فہرست میں ایما زون کے مالک اپنی اہلیہ سے علیحدگی اور کمپنی کے بھاری نقصانات کے باوجود سرفہرست ہیں۔

مجموعی طور پر ایما زون کے مالک کے اثاثے کم ہوئے البتہ وہ ابھی بھی ایک کھرب دس ارب ڈالر کے مالک ہیں۔فہرست میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کی مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمازون کے مالک کے اثاثوں کی مالیت میں ایک ارب 120 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثے 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔

کراچی کی اہم شاہراہوں پر نصب مجسمے کہاں گئے؟

فہرست کے مطابق فرانس کے برنارڈ ارنالٹ 96 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ تیسرے، امریکا کے وارن بفٹ 83 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 72 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے پانچویں امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں

(107 بار دیکھا گیا)

تبصرے