رابی پیزادہ کے بعد سمارہ چوہدری ہیکرز کا شکار؟

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکارہ اور ماڈل رابی پیرزادہ کی پرائیویٹ ویڈیوز وائرل ہونے کے کچھ عرصے بعد ہی ایک اور پاکستانی سلیبرٹی پرائیویٹ ویڈیو لیک کا شکار ہوگئیں اور ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق اس مرتبہ ویڈیو لیک ہونے کا شکار لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل سمارہ چوہدری ہیں۔سمارا چوہدری متعدد پاکستانی اشتہارات میں کام کر چکی ہیں اور مختلف ماڈلنگ پروجیٹکس میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ویڈیواسکینڈل، رابی پیرزادہ نے معافی مانگ لی
پاکستانی ماڈل کی جانب سے قابل اعتراض پرائیویٹ ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ایک بین الاقوامی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں لاہور سے تعلق رکھنے والا ایک ہیکر گروپ ملوث ہے جو سلیبریٹیز کے موبائل فون ہیک کرکے ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل کردیتا ہے۔
علاوہ ازیں ذاتی نوعیت کی ایسی ویڈیوز فحش ویب سائٹس کو بھی فروخت کی جاتی ہیں۔مذکورہ گروپ مبینہ طور پر ایسی خواتین کو نشانہ بناتا ہے کہ جو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کام کرتی ہیں۔
سائبر سیکیورٹی کی خلاف ورزی کا شکار ہونے والی یہ حالیہ متاثرہ سلیبرٹی ہیں جبکہ ان سے قبل گلوکارہ رابی پیزادہ کی پرائیویٹ ویڈیوز بھی وائرل کردی گئیں تھیں۔
ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ گلوکارہ نے اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کے لیے درخواست بھی دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز کس نے اپ لوڈ کی ہیں۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟