Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوسکتے،امریکی کانگریس

قومی نیوز هفته 16 نومبر 2019
کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوسکتے،امریکی کانگریس

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی کانگریس کی انسانی حقوق کمیٹی نے بھارت کو ایک مرتبہ باور کروایا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

2 روز قبل کانگریس کے رکن ٹام لینٹوز کے انسانی حقوق کمیشن نے 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سماعت کی تھی جس میں کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کی غیر معمولی حمایت کی گونج دہائیوں میں شاید پہلی مرتبہ سنائی دی۔

جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا،اسلم بیگ

اوہائیو یونیورسٹی میں مرکز برائے قانون و انصاف کی ڈائریکٹر ہیلی دشینسکی نے اپنے اختتامی کلمات میں یہ مسئلہ اٹھایا اور پینل کو یاد کروایا کہ ’70 برس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کیے گئے وعدے کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے ان کے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

ہیلی دشینسکی کے بیان پر بھارتی نژاد امریکی کالم نگار سنندا وشست برہم ہوگئیں اور انہوں نے کہا کہ رائے شماری کبھی نہیں ہوسکتی کیونکہ نہ تو بھارت نہ پاکستان یہاں تک کہ چین بھی اپنے کنٹرول میں موجود علاقے خالی نہیں کرے گا جو استصواب رائے کے لیے ضروری ہے۔

”آ پ میری جگہ ہوتے تو ہارٹ اٹیک ہوجاتا“

انہوں نے کہا کہ ‘استصواب رائے بہت دور ہے یہ کبھی نہیں ہونے والا’۔اس بیان پر کانگریس کے رکن جیمز میک گورن برہم ہوگئے اور کہا کہ حق خود ارادیت بنیادی حقوق میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘سنندا وشست، ہم اس اصول کے حق میں کھڑے ہیں اور ہار نہیں مان سکتے جس کے تحت لوگوں کو حق خودارادیت کا حق حاصل ہے’۔

(1313 بار دیکھا گیا)

تبصرے