Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

قورمہ،بریانی مہنگی،شادی کرنا مشکل ہوگیا

قومی نیوز جمعرات 14 نومبر 2019
قورمہ،بریانی مہنگی،شادی کرنا مشکل ہوگیا

کراچی(کرائم رپورٹر) شہر میں شادیوں کے سیزن کے موقع پر ٹماٹر اور پیاز مہنگی ہونے پر پکوان ہائوس مالکان نے بھی قورمے کی دیگوں کے نرخ میں 15 سوسے 2 ہزار کا اضافہ کردیا‘ مہنگائی کے باعث شادی بیاہ کی تیاری بھی مشکل ہوگئی ہے۔

دبئی میں دنیا کی پہلی تھری ڈی عمارت

پکوان ہائوس مالکان کے مطابق اپنی تلی ہوئی پیاز 650 سے700 روپے فی کلو پڑ رہی ہے جبکہ ٹماٹر 250 سے 300 روپے فی کلو جبکہ دھنیا‘ ادرک ‘ لہسن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جو آرڈر انہوں نے بک کررکھے تھے ا س میں ان کو نقصان ہواہے جبکہ اب انہوںنے بریانی اور قورمے کی دیگوں کی قیمتوںمیں اضافہ کردیاہے۔

شادی سیزن کے موقع پر شہر میں سونے کی فی تولہ قیمت 85 سے 90 ہزار روپے ہے ۔ اس لیے سونے کے زیورات کے بجائے مصنوعی زیورات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے.

مودی کی طویل راستے سے سعودی عرب آ مد

دوسری جانب شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 500 سے زائد شادی ہال منہدم ہونے کے بعد شادی ہالوں میں ہائوس فل ہونے کے بعد گلی محلوں میں شادی کی تقریبات ہونا شروع ہوگئی ہیں۔جبکہ رات کے علاوہ ویک اینڈ پر اب دن کے وقت بھی شاد ی کی تقریبات ہونا شروع ہورہی ہیں۔

(1953 بار دیکھا گیا)

تبصرے