صبا قمر بطخ کیساتھ ، علی گل پیر نے مرغا پکڑلیا

کراچی(ویب ڈیسک) معروف کامیڈین، گلوکار اور ولاگر علی گل پیر نے صبا قمر کی بطخ کے ساتھ فوٹو شوٹ پر منفرد پوز کے ساتھ رد عمل ظاہر کیا ہے۔
صبا قمر کا اداکاری میں کوئی ثانی نہیں لیکن وہ اس کے ساتھ ہی ماڈلنگ میں بھی اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ اْن کا فوٹو شوٹ منفرد انداز کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنا رہتا ہے۔
کیوں کہ صبا قمر کا فوٹو شوٹ یا تو کسی جانور کے ساتھ ہوتا ہے یا پتوں کے ساتھ۔صبا قمر نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ بطخ کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے برطانوی فیشن ڈیئزائنر الیگزینڈر مک کوئین کا قول بھی لکھا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ ہر شے میں حسن ہے۔
جسے عام لوگ بدصورت تصور کرتے ہیں میں عموماً اس میں خوبصورتی دیکھتا ہوں۔صبا قمر کی تصویر پر معروف کامیڈین علی گل پیر نے منفرد انداز میں رد عمل دیتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ صبا قمر کی طرح بیٹھے ہیں تاہم اس تصویر میں بطخ کے بجائے مرغہ کھڑا نظر آ رہا ہے۔علی گل پیر نے اپنے جاری کردہ تصویر پر یہ بھی لکھا کہ جب شہر کی بطخ گائوں کے مرغے سے ملتی ہے۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟