Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں سردی آگئی

ویب ڈیسک هفته 09 نومبر 2019
کراچی میں سردی آگئی

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں سردی آ نہیں رہی، بلکہ اس نے انٹری دے دی ہے، ہلکی سردی کی لہر کے باعث ناصرف راتیں بلکہ صبح میں بھی سرد ہونا شروع ہو گئیں۔

کراچی میں تیز ہوائیں، سردی مزید بڑھے گی

شہرِ قائد میں گرم کپڑے تو نہیں نکلے البتہ موٹر سائیکل سواروں نے رات گئے اور علی الصباح سفر میں بڑھتی ہوئی خنکی سے بچنے کے لیے ہلکی پیراشوٹ کی جیکٹس اور اپر پہننا شروع کر دیئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی علاقوں میں برف باری کے باعث شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جلد ہی سردی معمول کے مطابق ہونے کے امکانات ہیں، آج کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

(484 بار دیکھا گیا)

تبصرے