Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چلغوزہ 8ہزار روپے کلو ہوگیا

ویب ڈیسک هفته 09 نومبر 2019
چلغوزہ 8ہزار روپے کلو ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک)خشک میوہ چلغوزہ انتہائی بلندی کو چھوتا ہوا 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر پہنچ گیا، ایک کلو چلغوزے میں موجود دانوں کے حساب سے ایک چلغوزے کی قیمت سوا 2روپے ہو گئی ہے۔

سردیوں کی سوغات خشک میوہ جات

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سوا دو روپے کا ایک ننھا منا چلغوزہ جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 14ہزار روپے کلو کے حساب سے چار سے پانچ روپے میں دستیاب ہے، چلغوزے کی قیمت دانوں کے حساب سے پرکھی جائے گی یہ ماضی قریب میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے۔اب ملک کی بیشتر آبادی کے لیے چلغوزہ شجر ممنوعہ ہوگیا ہے، چھلکے والا چلغوزہ ریٹیل سطح پر تقریبا 8 ہزار روپے جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو میں دستیابی پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں اور کیوں نہ ہوں کہ شاید قدرتی طور پر پیدا ہونے والے اجناس میں سب سے مہنگا چلغوزہ ہی ہے۔کبھی یہ چلغوزہ ریڑھی والے سے مل جاتا تھا لیکن اب دکان دار بھی اسے ڈبوں میں رکھنے کے بجائے چھوٹے پیکٹس میں رکھ رہے ہیں۔مہنگائی ہر سو ہے اور ہمیشہ رہی ہے لیکن شاید اب تباہ کن مہنگائی کا دور آگیا ہے، مہنگائی کے سبب میاں چلغوزے کی قیمت ایک دانے کے حساب سے سوچی جائے گی، شاید بزرگوں کے ذہن میں یہ خیال بھی نہ آیا ہوگا۔

(790 بار دیکھا گیا)

تبصرے