Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

والدین کے نام خط پڑھ کر ماہرہ خان جذباتی

ویب ڈیسک هفته 09 نومبر 2019
والدین کے نام خط پڑھ کر ماہرہ خان جذباتی

کراچی(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے والدین کے نام لکھا جانے والا خط پڑھ کر ماہرہ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

ماہرہ خان سنڈریلا قرار

 

اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے والدین کے نام لکھا خط شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے والدین کے نام لکھا خوبصورت خط موصول ہوا ہے، مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس خط نے مجھے جذباتی کر دیا ہے کیوں کہ اس کامیابی پر میری والدہ رو رہی تھیں جب کہ والد خوشی سے مسکرا رہے تھے۔ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے اْمید ہے اور دعا ہے جو ذمہ داریاں اس ملک اور میرے مداحوں نے مجھے دی ہیں، میں اسے بخوبی اور احسن طریقے سے نبھا سکوں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے ماہرہ خان کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔

(431 بار دیکھا گیا)

تبصرے