Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چینی مالکان نے ملازمین کے پاؤں دھوکردنیا کرحیران کردیا

ویب ڈیسک هفته 09 نومبر 2019
چینی مالکان نے ملازمین کے پاؤں دھوکردنیا کرحیران کردیا

بیجنگ۔۔۔۔ چین میں کمپنی مالکان کی طرف سے ملازمین کو ہدف پورا نہ کرنے پر طرح طرح کی سزائیں دینے کی خبریں آ تی رہتی ہیں لیکن اب ایک کاسمیٹک کمپنی کے دو مالکان نے اپنے بہترین ملازمین کی خدمات اور محنت کا اعتراف ان کے پاؤں دھوکر کیا ہے۔

غوطہ خور کو وہیل نے واپس اگل دیا ، دیکھنے والے حیران

اس سے قبل چینی کمپنیوں کے سربراہ اپنے نالائق ملازموں کو لال بیگ کھلاتے اور سڑک پر رینگنے کی سزا دیتے رہے ہیں۔ لیکن اب صوبہ جینان سے بننے والی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دو خواتین ایگزیکٹو کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بہت سے ملازمین کے جوتے اتار کر ان کے پاؤں دھورہی ہیں۔ یہ ویڈیو چین میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔یہ واقعہ دو نومبر کو پیش آ یا ہے جس میں میک اپ مصنوعات کا ہدف پورا کرنے والے ملازموں کو کرسیوں پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے کمپنی کی دو خواتین ایگزیکٹو اسٹیج پر آ تی ہیں اور احترام میں جھکتی ہیں جہاں 8 ملازمین بیٹھے ہیں۔ مالکان ملازمین کے جوتے اتارتی ہیں اور پھر بڑے احترام سے ان کے پاؤں دھوتی ہیں۔ اس طرح ایک کے بعد ایک وہ ہر ملازم کے پیر دھلاتی ہیں۔

(80 بار دیکھا گیا)

تبصرے