Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آزادی مارچ میں ایک نہیں چار کنٹینرز ہیں

ویب ڈیسک بدھ 06 نومبر 2019
آزادی مارچ میں ایک نہیں چار کنٹینرز ہیں

اسلام آ باد ( قومی اخبارنیوز) بظاہر مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر عمران خان کے 2014 والے کنٹینر سے مختلف نہیں مگر یہاں ایک نہیں چار کنٹینرز ہیں اور بلٹ پروف کنٹینر کا اندرونی منظرنامہ زیادہ سہولتوں سے آ راستہ اور منظم ہے۔

مسلم لیگ ن آزادی مارچ کے حوالے سے پرعزم

،کنٹینر کا بالا ئی حصہ جلسے کے اسٹیج کا کام دے رہا ہے جبکہ پہلی منزل ’’ فرسٹ فلور ‘‘ مولانا کی آ رام گاہ کا درجہ حاصل کئے ہوئے ہے، اس فلور پر ایک ڈیپ فریزر ، آ ڈیو سسٹم کا سازو سامان اور دو عدد اسلامی اور انگلش کموڈز پر مشتمل واش روم اور ایک تہا ئی حصہ گہما گہمی کا مرکز بنا ہوا ہے مولانا شام کو یہاں آ تے ہیں لیکن کنٹینر پر مولانا سے ملاقات اور انٹر ویو کے خواہش مندملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کا ہجوم ہر وقت موجود رہتا ہے، خاص طور پر جب مولانا شام کے بعد دھرنے میں پہنچتے ہیں تو کنٹینر کے اس حصے کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں ،

 

اسی فلور کے ایک چوتھائی حصے کو ایک چھوٹا دروازہ لگا کرعلیحدہ کر دیا گیا ہے، اس حصے میں مولانا صاحب بالائی فلور (سٹیج ) سے اتر کر آ رام کرتے ہیں ان کے آ رام کیلئے ایک صوفہ کرسی، ایک سادہ کرسی اور ایک بینچ رکھا ہوا ہے ، اسی صوفہ کرسی پر بیٹھ کر مولانا انٹر ویو دیتے اور اپنے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کرتے ہیں۔

(527 بار دیکھا گیا)

تبصرے