Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وزیراعظم نے وزراء کو 3 ماہ کے اہداف دے دیئے

ویب ڈیسک بدھ 06 نومبر 2019
وزیراعظم نے وزراء کو 3 ماہ کے اہداف دے دیئے

اسلام آ باد(قومی اخبارنیوز) وفاقی کابینہ نے پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی‘سی ڈی اے کی تنظیم نو ‘ باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آ نے والوں کیلئے 2 دن کی فیس معافی‘ویزاپالیسی میں نرمی ‘ پاسپورٹ کی شرط ایک سال کیلئے ختم کرنے کی منظوری دی ہے

روٹی سستی کرو،وزیراعظم کاحکم

سیاحوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کیلئے موجودہ پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی‘ کابینہ نے میجر جنرل محمد عامر حمید کو ڈی جی رینجرز پنجاب ‘سید علی جاوید ہمدانی کو چیف ایگزیکٹیو آ فیسر نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی تعینات کرنے کی منظوری دی۔ وزیر اعظم نے وزراء کو بعض تر جیحات اور اہداف بتائے اور اگلے تین ماہ کیلئے روڈ میپ دیا۔ وزیر اعظم خود ان کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کریں گے۔ کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کابینہ کے گذشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم نے وفاقی بیورو کریسی (سیکریٹریز)کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اسلام آ باد میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کر ایا جا ئے گا۔

(362 بار دیکھا گیا)

تبصرے