Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت میں عمران خان کی تصویر کے بل بورڈز نصب

ویب ڈیسک بدھ 06 نومبر 2019
بھارت میں عمران خان کی تصویر کے بل بورڈز نصب

امرتسر(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز لگا دیے گئے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خوفزدہ ہوگئے،عمران خان

 

بھارتی شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے بل بورڈز لگادیئے گئے ہیں اور بل بورڈز پروزیراعظم کے ساتھ بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر بھی آویزاں ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کی کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کے حق میں یہ بل بورڈز سکھ رہنما ہر پال سنگھ کی جانب سے لگائے گئے ہیں جس میں لکھا ہے کہ عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور کوریڈور کھولنے کے اصل ہیرو ہیں۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو پاکستان کی جانب سے کرتارپور میں دنیا کے سب سے بڑے گودوارے کی فقید المثال افتتاحی تقریب رکھی گئی ہے جس میں شرکت کے لیے سرحد پار سے نوجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

(71 بار دیکھا گیا)

تبصرے