Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یمن میں حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا

ویب ڈیسک هفته 02 نومبر 2019
یمن میں حوثی باغیوں  نے امریکی ڈرون مار گرایا

صنعا(ریاست نیوز) حوثی باغیوں نے یمن میں ایک امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے امریکی ساختہ ’اسکین ایگل‘ نامی بغیر پائلٹ والے ایک ڈرون طیارہ سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈرون بنانے کا مقابلہ پاکستان نے جیت لیا

 

امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے دعوے پر تبصرہ سامنے نہیں آ یا ہے۔حوثی باغیوں کے ترجمان نے امریکی ڈرون کو مار گرانے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون ہمارے ٹھکانوں اور اسلحے سے متعلق معلومات جمع کر رہا تھا تاکہ سعودی سربراہی میں قائم فوجی عسکری اتحاد ہمارے خلاف بآ سانی کارروائی کر سکے۔

 

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں کارروائی میں اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔ یمن سے سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حملے کئے گئے جب کہ حال ہی میں حوثی باغیوں نے یمن کے وزیر دفاع پر بھی حملہ کیا تھا جس میں 2 فوجی مارے گئے تھے۔

(870 بار دیکھا گیا)

تبصرے