Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عامر لیاقت سے شادی ، طوبیٰ عامر کاکرارا جواب

ویب ڈیسک هفته 02 نومبر 2019
عامر لیاقت سے شادی ، طوبیٰ عامر کاکرارا جواب

کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی میزبان، سیاستدان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے اور پیسوں کے لئے عامر لیاقت سے شادی کرنے کا الزام لگانے والے صارفین کو کرارا جواب دیا ہے۔

وزیراعظم عامر لیاقت کے ٹویٹ پربرہم

 

عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر کو ان کی معصومیت اور خوبصورتی کے باعث سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے تاہم ان کا شمار ان مشہور شخصیات میں بھی ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی زد میں رہتے ہیں لیکن طوبیٰ تنقید کرنے والوں پر بھڑکنے کے بجائے انہیں نہایت پْرسکون انداز میں جواب دیتی ہیں۔حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال جواب سیشن کے دوران لوگوں نے طوبیٰ عامر سے دلچسپ اور چبھتے ہوئے سوالاتکئے۔

 

 

ایک صارف نے عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کی عمر کے فرق کے بارے میں سوال پوچھا کہ آ پ نے شادی کے لئے عامر انکل کو ہی کیوں منتخب کیا جب کہ دنیا میں ان سے بہتر انسان موجود تھے؟طوبیٰ عامر نے اس سوال پر بھڑکنے کے بجائے نہایت اطمینان سے جواب دیتے ہوئے کہا وہ دنیا کے ان بہت سارے اچھے لوگوں سے بھی زیادہ اچھے ہیں۔

(603 بار دیکھا گیا)

تبصرے