Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

الزام تراشی اچھی نہیں،ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک هفته 02 نومبر 2019
الزام تراشی اچھی نہیں،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جان لے کہ فوج غیر جانب دار ادارہ ہے سڑکوں پر آکر الزام تراشی کرنا اچھا فعل نہیں۔

بھارت آزاد کشمیر پر قبضے کا خواب نہ دیکھے: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جان لے کہ فوج غیر جانب دار ادارہ ہے، فوج نے الیکشن میں آئینی اور قانون ذمہ داری پوری کی، مولانا فضل الرحمان بتادیں کہ ان کا اشارہ کس ادارے کی طرف ہے، سڑکوں پر آکر الزام تراشی کرنا اچھا فعل نہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سینئر سیاست دان ہیں، حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیاں بہتر طریقے سے کام کر رہی ہیں، پاکستان نے پچھلے 20 سال میں بہت مشکل وقت گزارا ہے۔میجر جنرل آ صف غفور نے مزید کہا کہ اس وقت بھی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی جاری ہے، بھارت نے جارحیت کی تو اس کو منہ توڑجواب دیا گیا اور ردالفساد آپریشن بھی مکمل طور پر جاری ہے۔

(259 بار دیکھا گیا)

تبصرے