Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہڑتال کی کامیابی آزادی مارچ کوتڑکا لگا سکتی ہے

ویب ڈیسک منگل 29 اکتوبر 2019
ہڑتال کی کامیابی آزادی مارچ کوتڑکا لگا سکتی ہے

کراچی (رپورٹOصابر علی) مولا نا فضل الرحمن کا آزادی مارچ آگے بڑھ رہا ہے‘ ا س دوران آج 29 اور 30 اکتوبر کو تاجر برادری کی جانب سے 2 روزہ ملک گیر ہڑتال کی کامیابی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اصلی گھی کے مصداق تڑکا لگا سکتی ہے

120 تاجر تنظیمیں متحد،کل سے دوروزہ شٹر ڈاؤن

 

29 ‘30 اکتوبر کو ہونے والی تاجروں کی ہڑتال کامیاب ہونے اور ان 2 روز میں تاجروں کے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں اگر تاجر وں نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کرلیاتو پی ٹی آئی حکومت کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی اورتاجروں کی 2 روزہ ہڑتال سمیت 31 اکتوبر کو بھی احتجاج جاری رکھنے کے فیصلے سے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنا دینے کے عمل کو فائدہ پہنچ سکے گا‘ جس کے بعد ملک کے دیگر مختلف شعبوں اور طبقوں کے لوگوں کو بھی حوصلہ مل سکتا ہے اور پورے ملک میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاج کی فضا بن سکتی ہے۔

(899 بار دیکھا گیا)

تبصرے