Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حنا الطاف کی ریمپ پر اچھل کود وائرل

ویب ڈیسک اتوار 27 اکتوبر 2019
حنا الطاف کی ریمپ پر اچھل کود وائرل

کراچی(قومی اخبار نیوز)کراچی میں منعقد فیشن شو کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو کی زیادہ تر ویڈیوز یا تو لوگوں کو حیران کررہی ہیں یا پھر ہنسنے پر مجبور۔

 

ماڈل عثمان کو دیکھ کر فیشن ڈیزائنر حیران

ایسی ہی ایک ویڈیو اداکارہ حنا الطاف کی سامنے آئی، جو ایف پی ڈبلیو کے فیشن شو میں زلبری نامی برینڈ کی شو اسٹاپر بنی۔شو کے دوران حنا الطاف نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا، جسے ‘کافتان’ کہا جاتا ہے۔حنا شو اسٹاپر بن کر اتنی خوش تھی کہ وہ ریپ پر اچھلتی کودتی نظر آئیں۔ان کے اس پرجوش انداز کے باعث کبھی وہ ریپ پر گرتے گرتے بچیں، تو کبھی کوئی اور ان کی وجہ سے ریپ پر خطرے میں آگیا۔ایک موقع پر واپس جاتے ہوئے ایسا محسوس ہوا جیسے حنا راستہ ہی بھول گئیں۔

 

اس دوران ریپ پر موجود ماڈل صدف کنول حنا الطاف پر ہنستے ہوئے بھی نظر آئیں۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اس شو کے دوران لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ ‘میرا پیار سپورٹرز کے ساتھ ساتھ ان کے لیے بھی جنہوں نے مجھے سپورٹ نہیں کیا’۔خیال رہے کہ اس فیشن شو میں صرف حنا الطاف کا مذاق ہی نہیں بن رہا، بلکہ کئی اور اداکار بھی اپنے انداز کے باعث شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

(1602 بار دیکھا گیا)

تبصرے