Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکہ نے ترکی کو بڑی خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک هفته 26 اکتوبر 2019
امریکہ نے ترکی کو بڑی خوشخبری سنادی

واشنگٹن (قومی اخبار نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کارروائی کے بعد ترکی پر عائد کی جانے والی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ : ستاروں کے رسیا کے ستارے گردش میں

 

انہوں نے شمالی شام سے امریکی فوجوں کے انخلا کے حوالے سے کہا کہ خون کے داغوں سے بھرے صحرا میں کسی اور کو لڑنے دیں۔ امریکی فوجی تیل کی حفاظت کیلئے شام میں موجود رہیں گے جن کے بارے میں مستقبل میں فیصلہ کیا جائے گا۔امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام جیفری نے کانگریس کو بتایا تھا کہ ترکی کے حملے کے بعد داعش کے 100 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے اور امریکہ کو اس بارے میں کچھ پتا نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔

 

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ داعش کے بہت کم جنگجو فرار ہوئے تھے جن میں سے اکثر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب کرد جنگجوؤں کے کمانڈر جنرل مظلوم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ترک اور جہادی گروپوں کے کرد لوگوں پر حملے روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جنرل مظلوم نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایس ڈی ایف کے ساتھ معاونت جاری رکھنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔

(1292 بار دیکھا گیا)

تبصرے