Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مسلم لیگ ن آزادی مارچ کے حوالے سے پرعزم

ویب ڈیسک جمعه 25 اکتوبر 2019
مسلم لیگ ن آزادی مارچ کے حوالے سے پرعزم

لاہور (قومی اخبار نیوز) مسلم لیگ ن نے 27 اکتوبر کی ریلیوں اور 31 اکتوبر کے آزادی مارچ کے حوالے سے جلسے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی۔

 

مسلم لیگ ن کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اشارہ

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی ایڈوائزی گروپ کا اجلاس لاہور میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کی صحت بارے حکومتی ترجمانوں کے منفی بیانات پر افسوس کا اظہار کیا۔پارٹی قیادت کا کہنا تھا کہ حکومت آج کے دن تک انتقامی اقدامات میں مصروف ہے۔ پارٹی نے 27 اکتوبر کو لاہور سمیت ملک بھر مسلم لیگ ن کی کشمیر ریلیوں کے بارے لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔ آزادی مارچ میں شرکت اور 31 اکتوبر کے جلسے کے لئے بنیادی فیصلے کے گئے۔

(985 بار دیکھا گیا)

تبصرے