Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کی ورلڈ بینک بزنس رینکنگ میں بہتری

ویب ڈیسک جمعه 25 اکتوبر 2019
پاکستان کی ورلڈ بینک بزنس رینکنگ میں بہتری

کراچی(قومی اخبار نیوز)ورلڈ بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں ایک سال کے دوران 28 درجے بہتری آئی ہے۔

پاکستان،بھارت کرپشن میں ایک ایک پوائنٹ پیچھے

 

عالمی بینک نے ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2020 جاری کر دی ہے۔رپورٹ میں پاکستان 190 ممالک کی فہرست میں 136 ویں سے 108 ویں نمبر پر آگیا ہے اور تیزی سے اصلاحات کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں بھی شامل ہے۔ پاکستان اس وقت چھٹے نمبر پر موجود ہے۔پاکستان میں کاروبار شروع کرنے میں آسانی پیدا کی گئی جب کہ ٹیکس کی ادائیگیوں اور سرحدوں پر تجارت کے نظام میں بھی بہتری آئی ہے۔

اسکے علاوہ بجلی کنکشن اور پراپرٹی کی رجسٹریشن کرانے میں آسانی پیدا ہوئی جب کہ کنسٹرکشن پرمٹ کے اجراء میں بھی بہتری آئی۔وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار سے متعلق ہمارے منشور کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا ہے۔2020 ختم ہونے سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین مقام ہوگا۔

(1337 بار دیکھا گیا)

تبصرے