Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹی10 لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی

ویب ڈیسک جمعرات 24 اکتوبر 2019
ٹی10 لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی10 لیگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو لیگ کے لیے جاری کئے گئے این او سی منسوخ کرتے ہوئے لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔

’’دی ہنڈریڈ ‘‘لیگ، 3 پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی لگ سکی

ٹی10 لیگ رواں سال 15 سے 24نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس کے لیے بورڈ نے کھلاڑیوں کو مشروط این او سی جاری کئے تھے۔تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو جاری کئے گئے یہ اجازت نامے منسوخ کر دئیے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ نے یہ فیصلہ کیا۔بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیمپ 13 سے 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا جبکہ قائداعظم ٹرافی کے ساتویں اور دسویں راونڈ کے میچز 11 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان میں جاری رہیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جس کی کوریج تمام میڈیا میں کی گئی ہے۔

(1390 بار دیکھا گیا)

تبصرے