Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بجلی ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک جمعرات 24 اکتوبر 2019
بجلی ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قومی اخبار نیوز) نیپرا نے بجلی ایک روپے چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اضافے کا صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں بائیس ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

بجلی مزید مہنگی، دوائوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صارفین سے اضافہ آئندہ ماہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔بجلی قیمت میں اضافے سے صارفین کو صرف ایک ماہ میں بائیس ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ بردادشت کرنا پڑے گا۔فیصلے کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک، زرعی اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد، کوئلے سے 13.34 فیصد اور مقامی گیس سے 11.87 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔سی پی پی اے کے مطابق اگست درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔

(1403 بار دیکھا گیا)

تبصرے