Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مارک زکر برگ کا ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان

ویب ڈیسک بدھ 23 اکتوبر 2019
مارک زکر برگ کا ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان

نیو یارک (قومی اخبار نیوز) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سستی رہائش کے منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر دیں گے۔

فرحان سعید کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں مارک زکر برگ نے کہا کہ وہ کیلیفورنیا سمیت ان کمیونٹیز میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جن میں فیس بک کام کر رہا ہے۔فیس بک کے بانی نے کہا اگرچہ ٹیکنالوجی انڈسٹری نے بہت سی ملازمتیں پیدا کی ہیں لیکن اس انڈسٹری کی وجہ سے بعض جگہیں رہنے کیلئے انتہائی مہنگی ہوگئی ہیں اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔مارک زکر برگ نے بتایا کہ وہ ریاست کیلیفورنیا کی حکومت اور گورنر گیون نیوسم کے ساتھ مل کر 20 ہزار نئے گھر تعمیر کریں گے جو اساتذہ ، نرسوں ، ایمرجنسی سروس اور دیگر لوگوں کیلئے ہوں گے تاکہ وہ ان کمیونٹیز میں رہائش اختیار کرسکیں جہاں ان کی ضرورت ہوتی ہے۔فیس بک کے بانی نے کہا کہ وہ مقامی کمیونٹیز کی کچھ عرصے سے مدد کر رہے ہیں لیکن بہت سے مسائل ایسے ہیں جو پیسے کی بنیاد پر حل نہیں کیے جاسکتے اس لیے وہ کمیونٹی کے لوگوں، پالیسی میکرز اور دوسری کمپنیوں سے اس حوالے سے بات کر رہے ہیں تاکہ مسائل کو مل کر حل کیا جاسکے۔

(1571 بار دیکھا گیا)

تبصرے