Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہاتیر محمد بھارت کیخلاف ڈٹ گئے

ویب ڈیسک بدھ 23 اکتوبر 2019
مہاتیر محمد بھارت کیخلاف ڈٹ گئے

کوالالمپور(قومی اخبار نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ بھارتی تاجروں کی جانب سے ملائیشین پام آئل کے غیرمعمولی بائیکاٹ کے باوجود وہ مقبوضہ کشمیر میں نئی دہلی کے اقدامات پر اپنی تنقید سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مہاتیر محمد بھی یوٹرن فلسفہ کے پیروکار نکلے

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق مہاتیر محمد کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ کہنے کہ بھارت نے کشمیر پر ‘حملہ اور قبضہ’ کیا ہوا ہے کے بعد بھارت کی سب سے بڑی ویجیٹیبل آئل ٹریڈ باڈی کی جانب سے اپنے اراکین کو کہا گیا تھا کہ وہ ملائیشن پام آئل کی خریداری روک دیں۔واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو حاصل نیم خودمختار حیثیت کا خاتمہ کرکے وہاں کرفیو اور پابندیاں نافذ کردی تھیں جبکہ مواصلاتی نظام بھی معطل کردیا تھا۔

 

مہاتیر محمد نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم اپنے ذہن کی بات کرتے ہیں اور ہم پیچھے ہٹتے یا تبدیل نہیں ہوتے’۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہم جو کہہ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم سب کو (اقوام متحدہ) کی قرار دادوں کی پاسداری کرنی چاہیے ورنہ اقوام متحدہ کا کیا فائدہ ہے؟’ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ممبئی سے تعلق رکھنے والے سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے بائیکاٹ کا کیا اثر ہوگا اور مسئلے کو حل کرنے کے طریقے کو دیکھ رہے ہیں۔دوسری جانب نئی دہلی نے اب تک اس تجارتی تنازع پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

(1486 بار دیکھا گیا)

تبصرے