Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ڈرامائی تبدیلی

ویب ڈیسک بدھ 23 اکتوبر 2019
پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ڈرامائی تبدیلی

اسلام آباد (قومی اخبار نیوز) پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر پچھلے 24گھنٹوں میں ڈرامائی صورتحال سامنے آئی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کوپلیٹ لیٹس کم ہونے پر نیب کی حراست سے سروسز ہسپتال جبکہ سابق صدر آصف زرداری کو بھی طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

 

نواز شریف کی سزا ختم ہوسکتی ہے‘ تجزیہ کار

 

اس وقت دونوں رہنماؤں کو نیب کے سیل اور جیل کی قید و بند کی صعوبتوں سے چھٹکارہ مل چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پچھلے 24گھنٹوں میں برپا ہونیوالی بڑی ڈرامائی اور دلچسپ صورتحال ہے۔ اس وقت پاکستان کی ٹاپ لیڈر شپ جو پہلے نیب کے سیل اور جیل میں تھی قدر بہتر جگہ پر ہے۔

مارچ شروع کیا تو سب ساتھ ہونگے،آصف زرداری

 

یہ آزادی مارچ کے تناظر میں ہونیوالی اہم پیش رفت ہے جو آصف زرداری اور نواز شریف کے حوالے ہوئی ہے۔ یہ وقت بہت دلچسپ ہے ، یہ ایسے اقدامات ہیں جن کے بارے میں خیا ل بھی نہیں کیا جارہاتھا۔ آزادی مارچ سے پہلے بڑے سکون کی کیفیت پیدا ہوئی ہے اور دونوں بڑے لیڈروں کی زندگی بڑی آرام دہ ہوگئی ہے۔

(176 بار دیکھا گیا)

تبصرے