Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی سادگی کے جاپان میں چرچے

ویب ڈیسک منگل 22 اکتوبر 2019
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی سادگی کے  جاپان میں چرچے

ٹوکیو(قومی اخبار نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سادگی کے چرچے جاپان پہنچ گئے۔عارف علوی عام کمرشل فلائٹ سے جاپان پہنچے اوروی آئی پی لاونج میں جانے سے گریز کیا اور عام لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

 

بہت سے سیاستدان بھی نفسیاتی مریض ہیں،عارف علوی

جاپانی وزیر اعظم نے بھی سو سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت کی موجودگی کے باوجود صدر مملکت سے خصوصی ملاقات کے لیے وقت دے کر دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔صدر مملکت کے حوالے سے جاپان کے اعلیٰ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی صدر کی سادگی نے جاپانی حکومت اور عوام کو بہت متاثر کیا ہے، پاکستانی صدر عام کمرشل فلائٹ سے سفر کرتے ہیں، وی آئی پی لاونج میں جانے سے گریز کرتے ہیں، عام لوگوں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں، یہ پاکستانی عوام کے لیے رول ماڈل لیڈر ہیں۔

(195 بار دیکھا گیا)

تبصرے