Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پھر جھٹکا

ویب ڈیسک پیر 21 اکتوبر 2019
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پھر جھٹکا

لندن (قومی اخبارنیوز) برطانوی وزیراعظم کو پھر جھٹکا، حکومت کی طرف سے 37برس کے بعد ہفتہ کو بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ کرانے کیلئے طلب کردہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس حکومت کے حق میں نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔

نئے برطانوی وزیراعظم بھی عمران خان کے مداح

 

.بورس جانسن پارلیمنٹ میں بریگزیٹ پر یورپ سے نیا معاہدہ توثیق کیلئے پیش نہ کرسکے،سر اولیور لیٹون کی جانب سے بریگزٹ کی تاخیر کے حق میں پیش کی گئی قرارداد برطانوی ارکان پارلیمان نے منظور کرلی. قرارداد کے حق میں 322، مخالفت میں 306ووٹ آئے، قرارداد میں کہاگیاکہ ضروری قانون سازی ہونے تک بریگزیٹ نہ کیا جائے، برطانوی دارالعوام کی جانب سے منظور کردہ اس نئی ترمیمی قرارداد کے بعد برطانوی وزیر اعظم اب اس بات کے پابند ہیں کہ وہ یورپی یونین کو بریگزٹ کی حتمی تاریخ میں توسیع کی درخواست دیں.برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ بریگزیٹ معاہدے پارلیمنٹ میں پیش کردینگے۔

 

 

 

بریگزٹ 31اکتوبر کو ہی ہوگا، تاخیر کیلئے یورپی یونین سے مذاکرات نہیں کرونگا، تاخیر ملک اور جمہوریت کیلئے نقصاندہ ہوگی.ادھر لندن میں ہزاروں مظاہرین کی جانب سے بریگزیٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کیلئے مظاہرہ بھی کیاگیا۔تفصیلات کیمطابق سر اولیور لیٹون کی طرف سے بریگزٹ میں تاخیر کی قرارداد کو اراکین برطانوی پارلیمان کی اکثریت نے منظور کرلیا جس کے بعد حکومت یورپی یونین کے ساتھ طے ہونے والی نئی بریگزٹ ڈیل پارلیمنٹ میں توثیق کیلئے پیش ہی نہ کرسکی تاہم وزیراعظم بورس جانسن نیاس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ ہفتہ بریگزٹ ڈیل پارلیمنٹ میں پیش کردیں گے۔ لیبر لیڈر جیری کوربن نے پارلیمنٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وزیراعظم نوڈیل کی دھمکی سے اراکین کو بلیک میل نہیں کرسکیں گے۔

(1140 بار دیکھا گیا)

تبصرے