Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

قطر میں کھلے آسمان تلے بھی اے سی لگادیئے گئے

ویب ڈیسک اتوار 20 اکتوبر 2019
قطر میں کھلے آسمان تلے بھی اے سی لگادیئے گئے

دوحہ(قومی اخبار نیوز) موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یوں تو پوری دنیا کا موسم بتدریج گرم ہو رہا ہے مگر قطر میں گرمی اتنی ہو چکی ہے کہ وہاں کھلے آسمان تلے بھی اے سی لگا دیئے گئے ہیں۔

 

قطر کا پاکستان کو مزید پیکیج نہ دینے کا فیصلہ

میل آن لائن کے مطابق 2022ء میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ ہونے جا رہا ہے جس کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ موسم کی شدت کے پیش نظر دیگر تیاریوں کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم اور دیگر متعلقہ جگہ پر کھلے آسمان تلے بھی انتظامیہ نے اے سی لگوا دیئے ہیں۔فٹ بال اسٹیڈیمز میں یہ اے سی گزشتہ سال لگائے گئے تھے اور اب ان کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ا سٹیڈیمز میں کھلے میں اے سی لگانے کا مقصد کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو گرمی سے بچانا ہے۔ آپ تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح اے سی پلانٹس کے دہانے سٹیڈیم کے اندر کی طرف کھولے گئے ہیں جن سے ٹھنڈی ہوا پورے سٹیڈیم میں پھیلے گی اور پورے ماحول کو ٹھنڈا رکھے گی۔واضح رہے کہ ان دنوں میں قطر میں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے اور آئندہ سالوں میں اس کے مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(921 بار دیکھا گیا)

تبصرے