Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ حکومت کے 28 ارب پھنس گئے

ویب ڈیسک هفته 19 اکتوبر 2019
سندھ حکومت کے 28 ارب پھنس گئے

کراچی(قومی اخبار نیوز)سندھ حکومت کی قانونی ٹیم کی نااہلی کے باعث ٹیکس وصولی کی مد میں صوبائی حکومت کے 28 ارب روپے پھنس گئے۔

کراچی پیکج پر سندھ حکومت ناراض

مختلف کمپنیز اور افراد نے ٹیکس نوٹس پر عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیا۔سب سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کی دعویدار سندھ حکومت کی قانونی ٹیم کی نا اہلی بے نقاب ہوگئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹیکس نوٹسز کیخلاف 200 سے زیادہ مقدمات لٹک گئے جس کے باعث ٹیکس وصولی کی مد میں سندھ حکومت کے 28 ارب روپے پھنس گئے۔

 

سندھ حکومت نے جن افراد اور کمپنیوں کو نوٹسز بھیجے انہوں نے عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے لیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف شادی ہالز کے ذمہ 5 ارب کے ٹیکس واجب الادا ہیں جبکہ ٹرمینل آپریٹرز اور ٹیلی کام کمپنیز نے ڈھائی ڈھائی ارب ٹیکس کے خلاف اسٹے لے رکھا ہے۔ کنسٹرکشن کمپنیز کے ٹیکس نوٹسز کی مد میں سب سے زیادہ 6 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ لیزنگ، کلبز، بینکنگ، انشورنس اور دیگر کمپنیز نے بھی اسٹے لے رکھا ہے۔

(1401 بار دیکھا گیا)

تبصرے