Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرفراز احمد کو کھلاڑیوں کے دھکے دینے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک هفته 19 اکتوبر 2019
سرفراز احمد کو کھلاڑیوں کے دھکے دینے کی ویڈیو وائرل

کراچی(قومی اخبار نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے دھکے دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیلئے قرارداد جمع

قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے اور ٹی ٹوینٹی میں نمبر ون پوزیشن پر لانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے دھکے دئیے گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے معذرت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مذکورہ ویڈیو ہٹادی۔

ویڈیو میں سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑی دھکے دیتے نظر آرہے ہیں، پی سی بی کا وضاحت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ویڈیو ورلڈ ٹی ٹوینٹی کاؤنٹ ڈاؤن کا حصہ تھی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کپتانی کے فیصلے سے متصادم ہونے پر معذرت خواہ ہیں۔

(1848 بار دیکھا گیا)

تبصرے