Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عینی خالد کی بیٹی کے ساتھ تصاویر وائرل

ویب ڈیسک هفته 19 اکتوبر 2019
عینی خالد کی بیٹی کے ساتھ تصاویر وائرل

کراچی(قومی اخبار نیوز) پاکستانی گلوکارہ عینی خالد کی اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

ماڈلنگ کے بعد انگریزی اور پاکستانی گانے گانے والی گلوکارہ کو 2005 میں اْس وقت شہرت ملی جب انہوں نے اپنا پہا گانا ماہیا کے نام سے ریلیز کیا۔یہ گانا 2007 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کا حصہ بھی بنا اور اس گانے کو دو سالوں میں سب سے زیادہ سننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔گلوکارہ 2014 میں سعد احمد کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئی تھیں، اْن کی شادی لاہور میں ہوئی۔

کترینہ کی سمندر میں تیراکی کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ عینی کے والد کا تعلق کشمیر اور والدہ کا یمن سے ہے۔اپنے گھنگھریالے بالوں کی وجہ بھی وہ والدہ اور والد کو ہی قرار دیتی ہیں۔گلوکارہ شادی کے بعد گزشتہ کئی برسوں سے گھریلو زندگی گزاررہی ہیں، اْن کی چار سالہ بیٹی کا نام ایشا ہے، تاہم انہوں نے رواں سال فروری میں ایک بار پھر انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

(1287 بار دیکھا گیا)

تبصرے